ابنا: ملک کے متعدد شہروں ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے اور شاہي حکومت کے خاتمے اور مزيد سياسي و سماجي اصلاحات کي ضرورت پر زور دياـ
مغربي مراکش کے شہروں دار البيضاء اور طنجہ ميں بڑي تعداد ميں مظاہرين نے بے روزگاري، بد عنواني اور مہنگائي کے خلاف احتجاج کياـ گزشتہ دو ہفتے کے دوران مراکش ميں وسيع مظاہرے ہوئے ہيں ـ
مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے تغيرات کو ديکھتے ہوئے مراکش کے بادشاہ نے آئين ميں محدود اصلاحات اور قبل از وقت انتخابات کے ذريعے کوشش کي کہ اپنے ملک کو پرامن رکھيں ـ
اصلاحات کي بنياد پر بادشاہ نے اپنے بہت سے اختيارات پارليمنٹ اور وزير اعظم کو دے ديئے ليکن دفاعي، مذہبي اور سيکورٹي کے امور ميں اب بھي بادشاہ کو کليدي مقام حاصل ہےــ........
/169